دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام، 2 ملزمان کو 14,14سال قید

January 16, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں الزام ثابت ہونے پر ملزمان نعمان اور پرویز کو 14,14 سال قید کی سزا سنادی، استغاثہ کے مطابق مئی 2021 کو پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک ملزمان کو روکا تھا، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے تھے۔