مویشیوں کو فصل میں چھوڑنے پر خونریز تصادم، بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

January 16, 2022

عمرکوٹ ( نامہ نگار جنگ) صوفی فقیر قریب گاؤں عطائی بنگلانی میں مویشی فصلوں میں چھوڑنے پر بنگلانی برادری کے ایک خاندان میں خونریز تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں بھتیجے نے اپنے سگے ضعیف العمر چچا کو قتل اور تین رشتے داروں کو شدید زخمی کر دیا ، تفصیل کے مطابق صوفی فقیر قریب گاؤں عطائی بنگلانی میں مویشی فصلوں میں چھوڑنے پر بنگلانی برادری کے دو گروپوں میں خونریز تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں نوجوان عثمان بنگلانی نے اپنے چچا کے گھر میں گھس کر اپنے 60 سالہ چچا رمضان بنگلانی کو فائرنگ کرکے موقع پر قتل کر دیا ۔