زیارت میں درجہ حرارت منفی 6اورکوئٹہ میں منفی ایک ریکارڈ کیاگیا

January 16, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کو موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہااور چند مقا مات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزکوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی1،بارکھان3،دالبندین3،گوادر12 ،قلات منفی4، خضدار5، لسبیلہ7، نوکنڈی4، سبی5، تربت 11،ژوب منفی1اور زیارت میں منفی6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوشام اور رات کے وقت کوئٹہ، زیارت، پشین،لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔