کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایس ڈی پی او سرکل سٹی غلام سرور مینگل نے سی آئی اے آفس نصیرآباد میں میڈیا کو بتایا کہ ایس ڈی پی او سرکل چھتر حبیب اللہ لاشاری کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے نصیرآباد بہادر علی ڈومکی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی نے ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس تھانہ شہید عبدالوہاب پیچوہا چھتر کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان علی گوہر ولد سیوہ عرف میوہ، زمان خان ولد غلام حیدر اور موج علی عرف موج دین ولد شیرو خان عرف صاحبان کو گرفتار کرلیا۔