• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کی چھوٹی جماعتوں کے امتحانات میں تاخیر پر تشویش

کوئٹہ(پ ر) والدین نے چھوٹی جماعتوں کے امتحانات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے والدین کے مطابق مڈل جماعتوں کے بورڈ امتحانات کے بعد میٹرک کے امتحانات شروع ہو جائینگےجبکہ اسکولوں کے بیشتر اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیںجس سے چھوٹی جماعتوں کا تدریسی عمل بھی متاثر ہورہا ہےانہوں نے کہا کہ بچے روزانہ اسکول جاتے ہیںمگر بعض اوقات اساتذہ موجود نہیں ہوتے اور جہاں موجود ہوں وہاں بھی باقاعدہ تدریس نہیں ہورہی ایسے میں بہتر ہوتا کہ چھوٹی جماعتوں کے امتحانات بروقت منعقد کرادیے جاتےوالدین نے کہا کہ دسمبر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہےاساتذہ خود دھوپ میں بیٹھتے ہیں جبکہ بچے سرد کلاس رومز میں ٹھٹھرتے رہتے ہیںانہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ چھوٹی جماعتوں کے امتحانات فوری طور پر دوبارہ شروع کرائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید