• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز ہائی اسکول جھلی دھور میں سائنس ماڈلز کی نمائش کا انعقاد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی اور معیاری و جدید تعلیم کے فروغ کے وژن کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائیاسکول جھلی دھور گوادر میں پروجیکٹ بیسڈ اسیسمنٹ کے تحت سائنس ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی شعور اور عملی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیانمائش میں بائیولوجی، فزکس اور کیمسٹری کے مختلف موضوعات پر تیار کردہ ماڈلز پیش کیے گئےجن میں پلانٹ سیل، اینیمل سیل، ایٹامک اسٹرکچر، پیریاڈک ٹیبل، نیوٹن کے قوانین، آتش فشاں، فوڈ چین، ماحولیات اور دیگر سائنسی موضوعات شامل تھےطالبات نے اپنے ماڈلز کی سائنسی افادیت اور طریق کار کی وضاحت بھی کی اس موقع پر اسکول کے ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ نے طالبات کی محنت، تخلیقی سوچ اور علمی صلاحیتوں کو سراہا۔
کوئٹہ سے مزید