• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلیےاقدامات کیے جارہے ہیں،عبدالرؤف

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل بلوچستان ایکسپو 2026 میں محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی مؤثر شرکت اور ڈیجیٹل اقدامات کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوااجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر بڑیچ، ڈپٹی سیکرٹری الیاس بلوچ اور فوکل پرسن محکمہ بلدیات طٰہٰ جنید ، سیکشن آفیسر مختیار زہری نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ محکمہ بلدیات جدید ڈیجیٹل نظام کے فروغ، سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگیشفافیت اور عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل بلوچستان ایکسپو 2026 کے لیے محکمہ بلدیات کے جاری اقدامات، جدید منصوبوں اور ڈیجیٹل سہولیات کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائےتاکہ عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور محکمہ کی ڈیجیٹل پیش رفت کو نمایاں کیا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید