کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن بلوچستان اور ایواء جی الائنس کی یاسمین مغل ، امیرین یوسف ، فاطمہ ، زارا ،طاہر رشید ، وطن یار خلجی اور دیگر نے کہا ہے کہ خواتین پرتشدد کی روک تھام یقینی بنائی جائےیہ بات انہوں نے پریس کانفرنس میں کہی انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم چلائی جائے گیپارلیمنٹیرینز کے ساتھ میٹنگ ، سیمینار، پینل ڈسکشن کا انعقاد کیاجائےگا یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبائی حکومت نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے حوالے سے بل اسمبلی سے منظور کر لیا ہے اس بل کے رولآف بزنس کو بھی جلد از جلد منظور کیاجائے ۔