اونچی ہیل پہننے کے نقصانات

January 16, 2022

فائل فوٹو

اونچی ہیل پہننے کا شوق عموماََ تمام ہی خواتین میں پایا جاتا ہے اور اب تو یہ فیشن بھی بن گیا ہے۔

شاید ہی کچھ خواتین ہوں گی جنہیںاونچی ہیل پہننا پسند نہ ہو لیکن اس سے بھی کم خواتین یہ جانتی ہیں کہ اونچی ہیلز پہننا جسمانی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔

1-پنڈلیوں اور پاؤں میں درد

اونچی ہیلز پنڈلیوں اور ابھری ہوئی نسوں میں شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہیں۔

دن کا بیشتر حصّہ اونچی ہیلز پہننے سے پاؤں، انگوٹھوں، تلووں اور ایڑھیوں میں بھی درد ہو سکتا ہے۔

2- کمر میں درد

اونچی ہیل پہننے سے نقصان جسم کو ملنے والے غیر متوازن سہارے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اس سے پاؤں پر جسم کا وزن غیر مساوی طور پر تقسیم ہوتا ہے جس کی وجہ سے کمر کے نچلے حصوں میں درد محسوس ہو سکتا ہے۔

3- ٹخنے ٹوٹنا

ایسا عموماََ ہوتا ہے کہ چلتے ہوئے لوگوں کا پاؤں مُڑ بھی جاتا ہے جس کے بعد ٹخنے میں درد محسوس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جسے انگریزی میں (ankle sprains) اور اردو میں (موچ آجانا) کہا جاتا ہے۔

البتہ ہیلز پہنے اگر کسی خاتون کا پاؤں مُڑ جائے تو صرف موچ ہی نہیں آتی بلکہ ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کا امکان بھی ہوتا ہے۔

4- معمول سے زیادہ خمدار ریڑھ کی ہڈی

اونچی ہیلز پہننے والی خواتین کی ریڑھ کی ہڈی میں معمول سے زیادہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، ان مسائل میں سے ایک مسئلہریڑھ کی ہڈی کا معمول سے زیادہ خمدار ہونا ہے۔

ہیل جتنی زیادہ اونچی ہوگی اتنی ہی زیادہ کمر کی ہڈی خمدار ہوگی جو کہ کمر کی اوپری اور نچلی دونوں سطح کیلئے نقصان دہ ہے۔

5- رگیں پھٹنا

ہیلز پہننے سے خون کی رگوں کے دب جانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے جو کہ خون کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے اور ایسے میں جسم کی رگیں اگر زیادہ دباؤ کا شکار ہو جائیں تو پھٹ بھی سکتی ہیں۔

اونچی ہیل پہننے سے سب سے بڑا نقصان جو انسانی جسم کو پہنچ سکتا ہے وہ ہے (hammertoe) یہ اس حالت کو کہتے ہیں جب پاؤں کی کوئی اُنگلی بیچ میں سے مُڑ جاتی ہے۔

6- جوڑوں کا مرض

اونچی ہیلز پہننا انسانی جسم کے جوڑوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے کیونکہ یہ جوڑوں میں موجود لچکدار بافتوں (ligaments) کو متاثر کرتی ہے۔

اونچی ہیلز پہننے سے ران کی پوزیشن تبدیل ہونے کے باعث گھٹنے کی ہڈیوں پر اثر پڑتا ہے اور اس سے (osteoarthritis) یعنی (جوڑوں کا مرض) پیدا ہو سکتا ہے۔