وفاقی پولیس کا کریک ڈاؤن ،ڈیڑھ درجن سے زائد شیشے ضبط، کارکن زیرحراست

January 17, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں شیشہ کیفے سنٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہو ئےڈیڑھ درجن سے زائد شیشے قبضے میں لے کر کیفوں پر کام کرنے والے کارکن حراست میں لے لیے ہیں،جناح سپر مارکیٹ میں واقع اٹا لین پیزہ کے مالک قمر شیراز کے خلاف اے ایس آئی افتخات احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،پولیس نے اٹا لین پیزہ سموک کے کائوٹنر پر بیٹھے عا طف زبیر سکنہ 12 ای فلیٹ نمبر 10 جناح سپر مارکیٹ کی نشاندہی پر حقہ ،شیشہ مختلف اقسام ،فلیور 30 ڈبیا،کوئلہ 12 پیکٹ ،حقہ 19 ،ٹوپیاں 19 پائپ 19 بر آمد کیے ،عاطف زبیر کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا ،اس کا کہناتھا کہ وہ مالک اٹالین پیزہ قمر شیراز کی ہدایت پر یہ دھندہ چلا رہا ہے ۔