نیازی صاحب اب عوام کا گھبرانابنتا ہے، صادق عمرانی

January 17, 2022

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ 25 ارب ڈالر تجارت کے ساتھ 3 سو ارب ماہانہ سود کی ادائیگی کے بعد تمام ریاست مدینہ کے دعوے لفاظی ثابت ہوجاتے ہیں قوم پر یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ حکومتی جہمیلوں میں کنٹینر والا نیازی کہیں کھوچکا ہے معیشت کو مرغی انڈوں سے استحکام بخشنے والی پالیسی میکرز خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں معاشی سفاکی کی انتہا ہے کہ ہر پندرہ روز کے بعد عوام پر پیٹرولیم بم گرنے میں ذرا بھر بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جاتی 17 فیصد اضافی ٹیکس اس کے علاوہ ہے جو عوام کو قوت خرید سے یکسر محروم کرچکا ہے عجلت اور بند کمروں میں لیا یہ فیصلہ قوم پر اضافی بوجھ بن چکا ہے ہر بار ایک ہی لائن دوہرا دی جاتی ہے کہ سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے نیازی صاحب اب قوم کا گھبرانا بنتا ہے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ان کی آنکھوں میں نئے پاکستان کا خواب ٹوٹ کر بکھر چکا ہے اور قوم نجات کی دھائی دیتی دیکھائی دیتی ہے اور داخلی دروازے پر بیٹھا چوکیدار اب بھی سکھ چین کی بانسری بجانے میں مصروف عمل ہے صادق عمرانی نے کہا کہ 27 فروری سے گنتی الٹی شروع ہوجائے گی اور ان ناروا عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کھلی مزاحمت اور عوام خود اعلان جنگ کرے گی ۔