کارپوریشن عملے کی ملی بھگت سے شہر میں 68غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ قائم

January 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر میں لگائے جانیوالے پارکنگ اسٹینڈز میں میونسپل کارپوریشن عملے کی ملی بھگت کے باعث ٹھیکیدار کی من مانی عروج پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق ملتان میں میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے متعدد پارکنگ اسٹینڈ کی نیلامی کی گئی ہے جبکہ 68کے قریب غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ بھی عملہ کی ملی بھگت سے لگائے جاتے ہیں، ملتان شہر میں لگائے جانیوالے پارکنگ اسٹینڈ میں ٹھیکیداروں نے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت موٹر سائیکل سواروں سے 10 روپے کی بجائے 30 روپے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ کار پارکنگ کی بھی 50 سے 60 روپے زائد فیس لی جا رہی ہے۔