شجاع آباد میں چالو بھٹی پکڑی گئی 150 لٹر دیسی شراب، سامان برآمد

January 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی ہدایت پر ملتان پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 02 ملزمان گرفتار، شراب کی چالو بھٹی اور پسٹل برآمد، مقدمات درج پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم محمد یوسف ولد محمد اقبال کو گرفتار کر کے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، 150 لیٹر دیسی شراب اور لہن اور شراب کشید کرنے کا سامان برآمد کر لیاجبکہ ملزم محمد فیصل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا گیاپولیس نے ملزمان کو تھانہ سٹی شجاع آباد کے مختلف علاقوں سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاگرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمات درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے۔ایس ایچ او سٹی شجاع آباد محمد یعقوب نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔