چوتھی جماعت کا طالب علم تلاش کے بعد ورثاء کے حوالے

January 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ مظفر آباد نے حاجی بلاک سے لاپتہ ہونے والے 11 سالہ عبد الاحد کو تلاش کر ورثاء کے حوالے کر دیا، عبد الاحد گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا ، والد کی طرف اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا گزشتہ روز حاجی بلاک مظفر آباد سے محمد بلال نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا چوتھی جماعت کا طالب علم ہے شبہ ظاہر کیا کہ اس کو اغواء کر لیا گیا ہے پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر بروقت اغواء کا مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔