کینٹ کی تعمیر وترقی پرصدر کینٹ بورڈ کے مشکور ہیں‘کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر

January 17, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس پی چوک سے امپریل چوک اور ملحق گلیوں میں میٹل روڈ تعمیر کیا گیا جس کی نگرانی کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابر حسین اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا اور عثمان امین نے کی ،اس موقع پر چوہدری بابر حسین نے کہا کہ کینٹ کی تعمیر وترقی کے لئے پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور ایم پی اے وسیم خان بادوزئی کے مشکور ہیں ان کی خصوصی دلچسپی سے تعمیر وترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے اس موقع پر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے کہا کہ ہم ایم این اے اور امجد خان لغاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،کے ایف سی چوک تک میٹل روڈمنظورکروانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔