خاتون کو دھمکیاں دینے کےالزام میں مقدمہ درج

January 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ صدر نے خاتون کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،پولیس کو ثمینہ بی بی نے درخواست دی کہ یاسر نامی شخص اسکے گھر آیا اور کہا کہ اسکی بیوی کو گھر میں چھپایا ہوا ہے اسکو بتایا کہ اسکی بیوی کو نہیں جا نتی مگر اس نے پستول نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے خورد برد کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،پولیس کو اسرار نے درخواست دی کہ خاقان نامی شخص نے اس سے ایکسویٹر مشین ایک دن کے لئے مانگی جو اب واپس کرنے سے انکاری ہے۔