امریکی وزیرخارجہ کی جنوبی کوریا ئی ہم منصب سے بات چیت

January 18, 2022

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یو یونگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ جنوبی کوریائی ہم منصب چنگ یو یونگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور امریکی پابندیاں اہم موضوع تھا۔