سپرلیگ کیلئے اسٹیڈیمز میں شائقین کی انٹری سے متعلق فیصلہ موخر

January 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل سیون کیلئے اسٹیڈیمز میں میں شائقین سے متعلق فیصلہ پیر کو نہ ہوسکا۔سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر اسد عمر نے پی سی بی سے ٹکٹس فروخت کا ریکارڈ مانگ لیا ہے، اس کے پیش نظر شائقین کو اجازت دینے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ اس سے قبل100 فیصد تماشائیوں کو اجازت دی گئی تھی ۔ دوسری جانب پی ایس ایل کو کورونا بچانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز مینجمنٹ کی جانب سے 15کھلاڑیوں کی لسٹ فائنل ہوئی ہے جس میں سعود شکیل، عمیر بن یوسف، عماد عالم، وقاص مقصود، آرش خان، عماد بٹ، عامر جمال، امام الحق، ناصر نواز، حسان خان، طیب طاہر، زاہد محمود، عمر صدیق، بسم اللہ خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔ کسی فرنچائز کے کھلاڑی کو کوروناہونے پر ان میں سے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔