• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کا انڈر 19 ٹیم کے ہر ممبر کیلئے 50،50 لاکھ روپے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انڈر19 ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد سے قومی ایئر لائن کے ذریعے پہنچے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےانڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 50 ، 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ دریں اثنا پیر کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ بھارت کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کے زمبابوے روانگی کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم کو زمبابوے میں 25 دسمبر سے تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید