کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، عاقب نےپی سی بی پوڈ کاسٹ میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ہائی پرفارمنس ڈھانچے پر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ ا سٹرینتھ پر ہے، عاقب جاویدنےپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے وژن اور قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات پائیدار ہائی پرفارمنس کرکٹ کی بنیاد ہیں، پچ کی تیاری میں اصلاحات اور مختلف کنڈیشنز پر توجہ دی جا رہی ہے، عاقب جاوید نے کہا کہ بھارت سے فون آیا کہ انہیں اپنے فاسٹ بولرز کے لیے گائیڈ لائنز چاہئیں۔ ٹیم کی شکست پر تنقید کرنا شائقینِ کرکٹ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان ٹیم کا کوچ یا ڈائریکٹر بننے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ پی سی بی چیئرمین سے ملاقات میں لگا کہ وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی سلیکشن میں کبھی مداخلت نہیں کرتے۔عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ہائی پرفارمنس ڈھانچے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ اسٹرینتھ پر ہے۔