ایف آئی اے کا بشیر میمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کیلئے پیمرا سے رابطہ

January 18, 2022

لاہور(نیوزرپورٹر) ایف آئی اے نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کے لئے سے پیمرا سے رجوع کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر رضوان نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ہے کہ بشیر میمن منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمر فاروق کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں، 2019 میں اس کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب مجرمان کی فہرست سے نکلوایا تھا، عمر فاروق پر سوئٹزلینڈ میں ایک بینک بنا کر مختلف ممالک کے افراد کو لوٹنے کا الزام ہے ،بشیر میمن کے خلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر تفتیش ہیں اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔