ایکسپو سینٹر، ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج جاری

January 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین نے 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر منگل کو دوسرے روز بھی احتجاج کیا اور کام چھوڑ دیاجس سے ویکسی نیشن کے لئے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا پڑا،ویکسی نیشن کا عمل متاثر ہونے کے باعث سینٹر کے انچارج ڈاکٹر راج کمار خود انٹری کیلئے بیٹھ گئےتاہم احتجاجی ورکرز نے سسٹم کا پاس ورڈ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈاکٹر راج کمار نے ویکسی نیشن کے لئے آنے والے عوام کی مینول انٹری کی، اس موقع پر ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک 9مہینے کی تنخواہ نہیں ملتی کام نہیں کریں گے،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دینا میرا اختیار نہیں ، کوششوں میں مصروف ہوں، ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آئندہ ہفتے انہیں تنخواہیں فراہم کردی جائیں گی۔