لانڈھی، پائپ فیکٹری میں آگ سے سامان خاکستر

January 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مجید کالونی میں واقع پائپ فیکٹری میں پیر اور منگل کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ، آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں موجود بیشتر قیمتی سامان خاکستر ہوگیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوکسی ۔