مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں

January 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چاکیواڑہ عید گاہ گراؤنڈ کے قریب 33برس کے شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ، شادمان ٹاؤن نمبر ایک کے ڈی اے فلیٹ سے 60 سالہ سید نسیم الحق کی تین سے چار روز پرانی لاش ملی، تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔