چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے 5 ممالک میں بریانی فیسٹیول منعقد ہوگا

January 19, 2022

کراچی (رپورٹ / رفیق بشیر) حکومت پاکستان کی وزارت تجارت چاول کے برآمد کنندگان کی نمائندہ تنظیم رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(رئپ)کے تعاون سے چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے دنیا کے 5ممالک میں بریانی فیسٹیول منعقد کریگی۔

اس بات کا فیصلہ سیکرٹری تجارت صالح فاروقی کی زیر صدرات اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے رئپ کے سینئر وائس چیئر مین انور میاں نورنے جنگ کو بتایا کہ ان اقدامات کے بعد پاکستانی چاول کی برآمدات اور ان ممالک میں پاکستان کے مارکیٹ شیئر میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

حکومت نے بریانی فیسٹیول کیلئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے فنڈ سے منظوری دے دی ہے۔

محمد انور نے بتایا کہ وزرات تجارت کے تحت قائم ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ بورڈ کےاجلاس میں 5ممالک میں بریانی فیسٹیول منعقد کرنے کے حوالے سے تجاویز اصولی طور پر منظور کر لیں۔