بلاول تیزی سے سیکھ رہا ہے، اپوزیشن قیادت سے آگے نکل گیا، اعتراز احسن

January 19, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے حکومت گرانا آسان نہیں ہے،عمران خان جائے گا تو اپنی غلطیوں سے ہی جائے گا، عمران خان کا جانے کا امکان کم ہے لیکن ناقابل برداشت غلطی پر جاسکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری تیزی سے سیکھ رہا ہے اپوزیشن قیادت سے آگے نکل گیا ہے، شریف خاندان تتربتر ہے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی کوئی سپورٹ نہیں ہے، بلاول نے پہلے لانگ مارچ کا اعلان کر کے اپنی برتری ثابت کردی ہے، بلاول سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگا تو بڑا ایونٹ ہوگا، لانگ مارچ میں سب سے زیادہ ابھر کر بلاول سامنے آئے گا، فارن فنڈنگ کیس میں تمام جماعتیں آئیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔