جی 14کےالاٹیوں کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

January 19, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جی 14 کےالاٹیوں نے منگل کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت تحریک اسلام آباد پارٹی کے چیئرمین راشد ملک اور سیکرٹری جنرل مسز عاصمہ ملک کر رہی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مس ثانیہ نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں نمائندہ وفد سے ملاقات میں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں سے صورت حال معلوم کر کے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ مظاہرین کے مطالبہ پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا تاکہ معاملات کو احسن طریقے سے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے نمٹایا جا سکے۔