بلوچستان میں کورونا کے مزید 15کیس رپورٹ

January 19, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق منگل کو 1050 افراد کے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ وائرس سے صوبے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔