ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا3 روزہ جسمانی ریمانڈ

January 19, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) جعلی کوٹیشن ورک کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن یونس کھوسہ کا عدالت نے 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، ملزم کو ایک روز قبل ضمانت خارج ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔