سپر لیگ کورونا کے خوف سے آزاد ہونے لگی، کرکٹرز پرجوش

January 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) این سی او سی کی جانب سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت کے بعد پی ایس ایل سیون کورونا کے خوف سے آزاد ہونا شروع ہوگئی، کھلاڑیوں کے جوش میں بھی اضافہ ہوگیاہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے لئے اپنی نئی کٹ کی رونمائی کردی ہے ۔کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، پی ایس ایل کے نئے ترانے کے بول بھی سوشل میڈیا پر سنائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نوجوان ٹیلنٹ کو دنیا بھرکے سامنے لانےکے لیے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم ہے ۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کرنا آسان نہیں ہے۔