• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگا رنگ تقریب میں چین کی مکمل برتری کے ساتھ ایشین گیمز کا آج اختتام، آتش بازی کا مظاہرہ

ناگویا (نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) 20ویں ایشین گیمزرنگا رنگ تقریب میں اتوار کو چین کی مکمل برتری کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے گے، اختتامی تقریب پالوما میزوہو اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے ہوگی۔ اس دلکش تقریب میں کھیلوں کے 16 روزہ میگا ایونٹ کا باقاعدہ اختتام کیا جائے گا۔ ثقافتی شو میں جاپان کےمشہورفنکار اپنی آواز کے جادو جگائیں گے، اپنے فن کا مظاہرہ کریں گےافتتاحی تقریب کی طرح اس بار بھی روایتی اور جدید جاپانی ثقافت، موسیقی اور شاندار لائیو پرفارمنسز کے ذریعے شائقین کا دل جیتا جائے گا، کھلاڑیوں کاالوداعی مارچ پاسٹ ہوگا جس میں تمام ممالک کے کھلاڑی اور آفیشلز اس روایتی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔ تمام ممالک کے پرچم بردار اپنے دستوں کی قیادت کریں گے،گیمز کی روشن مشعل کو بجھایا جائے گا، آتش بازی کا لیزر لائٹ کی مدد سے مظاہرہ کیا جائے گا،اولمپک کونسل آف ایشیا کے حکام گیمز کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کریں گے۔ اگلے میزبان ملک قطر کے اولمپکس حکام کو جھنڈا پیش کیا جائے گا،جو 2030 میں اگلے 21ویں ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ اس موقع پر قطر کی جانب سے ایک مختصر ثقافتی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید