ملکی ترقی میں سمندر پارپاکستانیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے،سپیکر اسد قیصر

January 20, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت سمندر پا ر پاکستانیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان میں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کی سربراہی میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ کھڑی ہے اور اُنہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ سمندر پار پاکستانی قیمتی زرمبادلہ کما کر ملک کی معاشی اور اقتصادی تر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔