راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ٹی ایل پی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، فتح جنگ پولیس نے تیرہ جنوری 2021کو درج ہونے والے مقدمہ میں شیر افضل وغیرہ اکیس ملزمان کو رواں ماہ حراست میں لیکر شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھجوایا تھا، گزشتہ روز پولیس نے ان ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ ملزم ہیں جنہوں نے تحریک لبیک کی قیادت کی ایما پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی، کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور علاقے میں دہشت گردی پھیلانے کا سبب بنے، عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔