• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغوش کالج مری میں سالانہ انٹر ہاؤس آرٹ اینڈ کرافٹ مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) آغوش کالج مری میں سالانہ انٹر ہاؤس آرٹ اینڈ کرافٹ مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے بھرپور تیاری اور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلے کا عنوان "استاد کا مقام" مقرر کیا گیا تھا، جس کے تحت طلبہ نے اپنے فن، تخلیقی صلاحیت اور محنت کے ذریعے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مقابلے کے ججز میں معلم شعبہ انگریزی عدنان خٹک اور امام بیت ارقم مفتی اجمل بابو شامل تھے جنہوں نے طلبہ کے فن پاروں کا جائزہ لیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔پرنسپل آغوش کالج مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طلبہ پر فخر ہے جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے اساتذہ کے مقام اور احترام کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ آغوش کالج مری کا مقصد محض تعلیم نہیں بلکہ کردار سازی اور فکری تربیت بھی ہے، تاکہ ہمارے طلبہ ایک باکردار اور بااعتماد شہری بن سکیں۔نتائج کے مطابق قاسم ہاؤس نے پہلی جبکہ ٹیپو ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل، ججز اور فیکلٹی اراکین نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو سراہا اور انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں سے نوازا۔آغوش کالج مری، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ایک معیاری تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے جہاں یتیم و مستحق طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم، رہائش، تربیت اور کردار سازی کے بہترین مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ ادارہ کا مقصد ان بچوں کو باعزت اور خودمختار شہری بنانا ہے جو کل کے پاکستان کی قیادت کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید