• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو اور سی ڈی اے میں دوستانہ میچ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو اور کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے کے مابین ایک دوستانہ کرکٹ میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ ایف سیون اسلام آباد میں کھیلا گیا،چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئرچودھری خالد محمود اور چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر اس دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر دونوں کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلےملازمین میں نظم و ضبط اورٹیم ورک پیدا کرتے ہیں۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا اور دونوں اداروں کے افسران اور سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئرچودھری خالد محمود نے کہا کے آج کا میچ صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکے ٹیم ورک سپورٹ مین سپرٹ اور اداروں کے درمیان مضبوط تعلقات کی ایک بہترین مثال ہے، ایسی مثبت سرگرمیاں نہ صرف ہمارے ملازمین کے لئے خوشگوار ماحول پیدا کرتے ہیں بلکہ ادارہ جاتی تعاون کو بھی فروغ دیتی ہیں چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندوا نے سی ڈی اے کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کیا انھوں نے کہا کے پروفیشل زندگی میں کھیلوں کی اہمیت بہت زیادہ ھے کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ملازمین میں نظم و ضبط ٹیم ورک برداشت اور باہمی تعاون کے جزبے کو بھی فروغ دیتے ہیں تاکہ ملازمین جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست رہیں اور اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریاں بہتر انداز میں سر انجام دیتے رہیںآئیسکو جنرل مینیجر محمد نعیم جان بی او ڈی ممبرز سید علی مرتضیٰ رانا عبد الستار چیف فینیشنل آفیسر رئیس حیدر چیف انجینئر ڈوپلیکیٹ کامران آفتابِ چیف انجینئر پلاننگ اعجازِ مخدوم اور دیگر فیلڈ افسران نے میچ کو دیکھا اور کہا کے وہ امید کرتے ہیں کے ایسی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد مستقبل میں بھی ھوتا رہے ۔
اسلام آباد سے مزید