راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خیابان تنویر سے ملنے والی نومولود کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ، تھانہ چک لالہ کو اے ایس آئی محمد کبیر نے بتایاکہ بذریعہ 15 اطلاع موصول ہوئی کہ خیابان تنویر لین نمبر 3 میں ایک نومولود بچہ کی نعش موجود ہے جو کہ کچھ دن پرانی ہے اور بدبو آرہی ہے اس اطلاع پر فوری طور پر جائے متذکرہ پہنچا تو کچھ لوگ پہلے سے جمع تھے مصطفیٰ الرحمان نے بتلایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ گھر کی عقبی گیلری سے بدبو آنے پر دیکھا تو ایک نومولود بچہ مردہ حالت میں پڑا ہوا ہے ۔