• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ راولپنڈی ، تباد لےکےباوجود سپرنٹنڈنٹ سلیم ارشد نےچارج نہیں چھوڑا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) محکمہ لوکل گورنمنٹ راولپنڈی میں تعینات 17ویں گریڈ کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ارشد تبادلے کے باوجود چارج نہیں چھوڑ رہے۔اور ان کی جگہ سرگودہا سے تبدیل ہوکر آنے والے نوید احمد قریشی احکامات کے باوجود چرج نہیں لے سکے۔آفس زرائع کے مطابق سلیم ارشد تبادلہ احکامات کو رکوانے میں مصروف ہیں اور نوید قریشی کو چارج نہیں دے رہے ہیں۔الٹا ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میڈم شازیہ ممتاز سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
اسلام آباد سے مزید