راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) ترجمان صدر پاکستان ،سابق ایم ڈی بیت المال،ممبرای سی سی عامر فدا پراچہ نے گزشتہ روزانجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے دفترکا دورہ کیا اور سید نقی رضا کو گروپ لیڈر انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ یونین دفتر آمد پر صدر ملک سہیل اعوان نے یونین عہدیدران کے ہمراہ معزز مہمان عامر فدا پراچہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر ملک سہیل اعوان صدر انجمن تاجران،راجہ ظفر یوسف جنرل سیکرٹری، راجہ محمد علی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی، عامر عباسی صدر پی ایس ایف راولپنڈی، راجہ صلاح الدین صدر پاکستان پیپلز پارٹی اے جے کے راولپنڈی سٹی، شجاعت نقوی رہنما پیپلز پارٹی و دیگر یونین عہدیدران انجمن تاجران بھی موجود تھے۔