اسلام آباد ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستا ن علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹریز جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ اور دیگر راہنماوںسمیت صوبائی اور مرکزی عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ۔