راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھاتھانہ ویسٹریج کے علاقہ مصریال روڈ پر محمد بلال سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ، نقدی اورموبائل، تھانہ صادق آباد کے علاقہ چاندنی چوک فلائی اوور کے قریب محمد بلال سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں سٹی ماربل کے سامنے محمد تنو یر سے گن پوائنٹ پر موبائل ، 10ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ پیپلزموڑ کے قریب شہری سے 10ہزارروپے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر محمد جبار سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ہنڈا 125،موبائل ،ایک ہزار روپے اور شناختی کارڈ،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز8 میں شہریار خان سے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے ،4 موبائل فون اور طلائی زیور ات مالیتی 2لاکھ روپے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ چکری روڈ پر احتشام سے اسلحہ کی نوک پر50 ہزار روپے چھین لئے گئے۔