راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیرودھائی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والے پیرا سٹاف پر ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مسلح افراد نے دھاوابول دیا،تھانہ پیرودھائی کو ایس ڈی ای اوپیرا سٹی محمد عرفان نے بتایاکہ پیر و دہائی روڈ پر انکروچمنٹ آپریشن شروع کیا گیا آپریشن میں مصروف تھے کہ اسی دوران پیر و دھائی اڈے والی سائیڈ سے فیصل عباس صدر پیرود ھائی اڈہ، خاقان ٹرانسپورٹ صدر، عمران، خرم نواز، نعیم بٹ ہمراہ دیگر 15سے20 نامعلوم افراد جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور آہنی راڈ تھے نعرہ بازی کرتے ہوئے ہماری طرف آئے اور آکر انکروچمنٹ آپریشن رکوانے کی کوشش کی جس پر انکو منع کیا تو اشتعال میں آکر انہوں نے سرکاری گاڑی اور سرکاری موٹر سائیکلوں کو اور سرکاری ملازمین کو ڈنڈے مارنے شروع کر دیئے جو اسی دوران سارجنٹ گلزیب کو ڈنڈے مار کر سڑک پر گرادیا جس سے اس کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔