• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے کی نقدی ،قیمتی اشیاء اور6موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی9وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ5 موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے ۔تھانہ ترنول کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ تھانہ کوہسار ، تھانہ شالیمار ، تھانہ رمنا ، تھانہ انڈسٹریل ایرایا اورتھانہ کھنہ کے علاقوںسے 5موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ انڈسریل ایریاکے علاقے سے ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد سے مزید