امت مسلمہ متحد نہ ہوئی مسلم ممالک کی سلامتی داؤ پر لگی رہے گی ،شجاعت بخاری

January 20, 2022

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی متفقہ بنانے کیلئے فوری طور پر پارلیمان میں پیش کی جائے ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات اندرونی دشمن کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداران اور ذیلی شعبہ جات کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے ورنہ مسلم ممالک کی سلامتی داؤ پر لگی رہے گی۔