کینٹ بورڈ اجلاس میں نقشوں، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امورکی منظوری

January 20, 2022

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)پریزیڈنٹ وسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر سلمان نذر کی زیرصدارت کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کینٹ بورڈ کے واجبات ہا ئو س ٹیکس،واٹر چارجز کی وصولی و بقایاجات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے 28 ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی منظوری ، 207رہائشی نقشہ جات ,240ترقیاتی و تعمیر اتی کا مو ں ،کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتا ل کیلئے ڈینٹل اورریڈ یو لو جسٹ کی تقرریو ں، ڈرما ٹو لو جی مشین کی خر یدا ری ،کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتا ل کیلئے بلک پرچیز ادویات کی خریداری کے ٹھیکہ ، PCRلیب چا رجز ، کینٹ کے علاقوں میں بلڈنگ بائی لازکی خلاف ورزی پر کارروائی ،حیدر روڈ اور ما ل روڈ کی پا رکنگ کوٹھیکہ پر دینے کی منظو ری دی گئی۔ دریں اثناء بریگیڈئیر سلمان نذ ر نے گزشتہ روز کینٹ کے مختلف علاقوں الہ آباد ، آئی جے پی اوردیگر علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی تعمیر ات اور تجاوزات کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے آئی جے پی روڈ پر موجود غیرقانونی ورکشاپس کے خلاف کارروائی اوراُن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بھی احکامات بھی دیئے۔