غیرملکی سکالرشپ پروگرام کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

January 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیرایجوکیشن کمیشن کےغیرملکی سکالرشپ پروگرام کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ، امیدوار 20 جنوری کی دوپہر بارہ بجے سے پہلے تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایسے طلبا جو انٹرنیشنل پورٹل پر آن لائن درخواست جمع کراچکے ہیں تاہم وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ای پورٹل پر مقررہ تاریخ پر درخواست جمع نہیں کراسکے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پرایچ ای سی کی ای پورٹل پردرخواستیں جمع کرائیں۔ایسے درخواست دہندگان جو پورٹل پر درخواستیں جمع نہیں کرا سکےان کےناموں پر غور نہیں کیا جائے گا ۔