ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران کاتی مار روڈ حافظ جمال ملتان کے الیکشن 2026 میں مکی اتحاد گروپ نے میدان مار لیا الیکشن میں کامیابی پر نو منتخب صدر منیب الرحمن کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں الیکشن کمیشن چیئرمین مرزا نعیم بیگ ،وائس چیئرمین جاوید اختر خان،ایڈیشنل ممبران شیخ فیصل، انجمن تاجران دولت گیٹ کے صدر سید حامد رضا، جنرل سیکرٹری شیخ عابد، شاہ رخ خان نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا انتخابی نتائج کے مطابق کل 167ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں مکی اتحاد گروپ نے 152 ووٹ حاصل کئے جبکہ انصاف گروپ نے صرف 12 ووٹ حاصل کئے 3ووٹ کینسل ہوئے اس موقع پر نو منتخب صدر منیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا ،اب بھی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گئے ۔