ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نشتر ہسپتال ملتان کے پروویژنل لائسنس کو برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق نشتر ہسپتال کو کیٹیگری ون کے تحت 1813بستروں پر مشتمل پبلک ہیلتھ کیئر سٹیبلشمنٹ اور ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر اس لائسنس کو برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، مراسلے کے مطابق نشتر ہسپتال کو ابتدائی طور پر 28 جون 2013ء کو کیٹیگری ون میں 1813بستروں کیساتھ پروویژنل لائسنس جاری کیا گیا تھا،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتال کی جانب سے جمع کرائی گئی کریٹیکل پیشنٹ سیفٹی ایریاز (سی پی ایس ایز) سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد پروویژنل لائسنس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا،کمیشن نے واضح کیا ہے کہ موجودہ پروویژنل لائسنس ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور دستاویزات کی بنیاد پر برقرار رکھا گیا ہے اور اسے کمیشن کے مقرر کردہ کم ازکم سروس ڈیلیوری معیارات کی مکمل تعمیل کا متبادل تصور نہیں کیا جائیگا۔