ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ملتان کا سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے غلہ منڈی میں کرایہ نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن ، 114دکانات کو سربمہر کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان نے غلہ منڈی میں آپریشن کی قیادت کی، کارروائی کے دوران غلہ منڈی کے 114کرایہ نادہندگان کیخلاف واجبات کی وصولی کیلئے ایکشن لیا گیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ نادہندگان کے ذمہ مجموعی طور پر 10 کروڑ 19 لاکھ 21 ہزار 862 روپے کے سرکاری واجبات بقایا ہیں۔ نادہندگان کو واجبات کی ادائیگی اور ریکوری کے لیے حتمی الٹی میٹم بھی جاری کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے کہا کہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں نادہندگان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔