ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے جاری 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے، مہم کے دوران محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں نے گھر گھر جا کر 7 لاکھ 51 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے اور مقررہ ہدف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کی تکمیل کے بعد محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں 03 روزہ مہم کی مجموعی کارکردگی، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہر بچے تک رسائی اور اسے پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانا ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اور آئندہ بھی انسدادِ پولیو سرگرمیوں کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔