• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے بک فیئر 2026کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک روزہ ’’بک فیئر 2026ء‘‘ کا انعقاد،خواتین یونیورسٹی میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایک روزہ ’’بک فیئر 2026ء‘‘ منعقد کیا گیا، کتاب میلے کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے کیا اس موقع پر یونیورسٹی کی طالبات، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر دستیاب کتب کا مشاہدہ کرتے ہوئے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں،بک فیئر میں طلبہ و طالبات کی علمی، تحقیقی اور ادبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر کتب پیش کی گئیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے کہا کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں جو نہ صرف علم و آگاہی کے نئے دروازے کھولتی ہیں بلکہ نوجوانوں کی سوچ اور فکر کو مثبت سمت بھی فراہم کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں معلومات کے ذرائع میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، تاہم کتاب کی اہمیت آج بھی برقرار ہے اور مطالعہ شخصیت سازی، تنقیدی سوچ اور علمی شعور کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مطالعے کی روایت سے جوڑے رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طالبات محض نصابی علم تک محدود نہ رہیں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی، ادب، سائنس، ٹیکنالوجی اور سماجی موضوعات سے متعلق وسیع مطالعہ کرکے اپنی فکری صلاحیتوں کو بھی اجاگر کریں۔
ملتان سے مزید